پہلی بار مِلکی وے کہکشاں سے باہر سیارہ دریافت

573

ہماری ملکی وے کہکشاں سے باہر ستارے کے گرد چکر لگانے والا ایک نیا سیارہ دریافت کیا گیا ہے.

یہ پہلا موقع ہے کہ ہماری کہکشاں سے باہر کسی سیارے کا پتہ چلا ہے۔ اس انوکھی دریافت کی قیادت ناسا کی شیندرا ایکس رے آبزرویٹری نے کی جس نے سرپل کہکشاں میسیئر (M51) تک رسائی حاصل کی جسے Whirlpool Galaxy بھی کہا جاتا ہے۔

ماہرین فلکیات نے گزشتہ برسوں میں ایسے 4,000 سے زیادہ ایکسپو سیاروں کا پتہ لگایا ہے، جن میں سے کچھ زمین کی طرح ، کچھ مشتری اور کچھ فلکیاتی حادثات کی وجہ سے زوال پذیر ہیں تاہم ان میں سے تقریباً سبھی ہماری کہکشاں کے دائرے میں موجود ہیں جن کا فاصلہ تقریباً 3,000 نوری سال کے آس پاس ہے لیکن M51 میں دریافت ہونے والا سیارہ تقریباً 28 ملین نوری سال کے فاصلے پر ہے۔

سینٹر فار ایسٹرو فزکس کے روزان دی سٹیفانو نے کہا، “ہم دوسری دنیاوں کی کھوج کیلئے نئے سیاروں کو تلاش کررہے ہیں. یہ ایک ایسی حکمت عملی ہے جس سے دوسری کہکشاؤں کو دریافت کرنا ممکن ہوگا.