دل کی صحت آپ کی صحت

1505

سینے میں پھڑپھڑاہٹ، دل کی بے قاعدہ دھڑکن، تیزی سے وزن میں اضافہ، سینے میں درد، تھکاوٹ، سانس لینے میں دشواری، بخار، چکر آنا، اور بیہوش ہوجانا یا قریب قریب بیہوشی – یہ تمام حالات بتاتے ہیں کہ آپ کے دل کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے.

ایک صحت مند دل بہترین صحت کے لیے ضروری ہے کیونکہ یہ کسی کی روحانی اور جذباتی تندرستی کا نچوڑ ہے۔ تاہم ہم اکثر اپنے دل کو نظر انداز کر دیتے ہیں جب اسے دیکھ بھال اور علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

کارڈیو ویسکولر ڈزیز ایک قلبی مرض ہے جو 17.7 ملین اموات کا سبب بنتا ہے اور یہ قبلی امراض سے ہونے والے موت میں سب سے بڑا مرض ہے۔

اسی طرح جب دل کا کوئی والو خراب ہو جائے تو اسے والوولر ہارٹ ڈیزیز کہا جاتا ہے۔ ایک عام دل میں چار چیمبر اور چار والوز ہوتے ہیں۔ ایک صحت مند دل کا والو دل کے دھڑکنے کے دوران مکمل طور پر کھلتا اور بند ہوتا ہے لیکن اس میں جب خرابی آجائے تو والو ایسا نہیں کرپاتا۔

کوئی بھی والو خراب ہو سکتا ہے تاہم یہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ aortic والو اکثر متاثر ہو جاتا ہے۔ والوولر ڈزیز کی وجہ سے ہونے والی زیادہ تر اموات aortic والو کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔