چیلنجز کے باوجودتوجہ پاک فوج کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر ہے، آرمی چیف

419

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  کا کہنا ہے کہ چیلنجز کے باوجودتوجہ پاک فوج کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف نے ملتان کور ہیڈکوارٹرز کادورہ کیا،اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کوفارمیشن کےآپریشنل اورانتظامی امورپربھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے کوٹ عبدالحکیم میں اسٹرائیک کورکےدستوں کی مشقیں دیکھتے ہوئے کہا کہ ایسی مشقیں جوانوں کے اندر اعتماد پیدا کرتیں ہیں۔