ملکی معیشت انڈسٹری مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے، حافظ نعیم الرحمن

333
جانوروں میں بیماری کے حوالے سے این سی او سی کا اجلاس طلب کیا جائے، حافظ نعیم

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت میں شہ رگ کا کردار ادا کرنے والے انڈسٹری مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔

کراچی گڈز کیئرئر ایسوسی ایشن نے اوور لوڈنگ کے خاتمے کیلیے قانون سازی اور اوورلوڈنگ مافیا سے نجات کے لیے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی، حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے امیر فضل احد سابق رکن سندھ اسمبلی حمیداللہ خان ایڈووکیٹ اور قیم ضلع ڈاکٹر نورالحق کے ہمراہ گڈز کیئرئرایسوسی ایشن کے صدر کی دعوت پر ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

کراچی گڈز کیئرئر کے صدر محمد اسلم نےامیر جماعت اسلامی کراچی  کو بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹر اوورلوڈنگ مافیا سے پریشان ہیں، بظاہر لوگ سمجھتے ہیں کہ گڈز ٹرانسپورٹر اوور لوڈنگ کے ذمے دار ہیں جبکہ صورتحال اس کے برعکس ہے، درحقیقت گڈز ٹرانسپورٹر صنعتکاروں اور انڈسٹری مافیا کے ہاتھوں عملاًیرغمال ہیں اور انہی کے دباؤ پر اوورلوڈنگ پر مجبور ہیں۔

محمد اسلم نے مزید بتایا کہ بنگلادیش اور افغانستان جیسا ملک بھی اوور لوڈنگ کو برداشت نہیں کرتا لیکن پاکستان میں اعلیٰ حکومتی حکام اور بڑے مافیا کے دباؤ کے باعث اوورلوڈنگ کا عذاب مسلط ہے جس سے ملک کو قوم کو اربوں روپے کے نقصان ہوتا ہے جبکہ سالانہ سیکڑوں قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہوتی ہیں۔

کراچی گڈز کیئرئر کے صدر نے مزید کہاکہ اوور لوڈنگ سے ہر سال ملک کا 65 عرب سپر ہائی وے کی مرمت میں لگ جاتا ہے، اگر اوور لوڈنگ کو حکومت ختم کرے تو ہماری سڑکیں بھی صحیح رہیں گی حادثات بھی کنٹرول ہونگے اور ملک کا پیسہ بھی ضائع ہونے سے بچ جائے گا۔ انڈسٹری مافیا اپنا منافع بڑھانے کے لئے اوور لوڈنگ کرواتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے محمد اسلم، غلام محمد آفریدی اور ملک شیر خان کو یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی اس معاملے کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپنے اراکین کے ذریعے اٹھائے گی تاکہ ملکی معیشت میں شہ رگ کا کردار ادا کرنے والوں کے مسائل حل ہوسکیں۔