حساس معلومات فاش کرنے پر 3 بھارتی نیوی افسران گرفتار

302

بھارتی نشریاتی ادارے ‘دی ہندو’ کے مطابق ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے ممبئی میں ایک موجودہ اور 2 ریٹائرڈ نیوی افسران کو آبدوز کی مرمت اور اپ گریڈ کی خفیہ معلومات میں غیر مجاز اشتراکیت کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

بھارتی نیوی نے سی بی آئی کی انکوائری پر ایک بیان میں کہا، “افسران کی جانب سے خفیہ معلومات افشاں کرنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں. تفتیشی ادارے کو نیوی کا مکمل تعاون حاصل ہوگا.”

ذرائع نے بتایا کہ جاری پراجیکٹ کے حوالے سے جو معلومات شیئر کی گئیں وہ انتظامی اور تجارتی نوعیت کی تھیں اور کچھ بھی آپریشنل نہیں تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں حاضر سروس افسر ایک کمانڈر ہے جو فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے برابر ہے۔