بجلی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری

340

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسےفی یونٹ اضافےکی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت  ہوئی، ڈسکوز کے ستمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ سے متعلق عوامی سماعت مکمل ہوئی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے جی نے 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جب کہ نیپرا کی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق 2 روپے 51 پیسے بنتا ہے۔

اگست میں ایک  روپے 95 پیسے فی یونٹ ایف سی اے کی مد میں چارج کیا گیا تھا، ستمبر میں اگست کی نسبت ایف سی اے کی مد میں 56 پیسے زیادہ چارج ہو سکتے ہیں اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپنا فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا، صارفین کوآئندہ ماہ کےبلوں میں ادائیگی کرناہوگی۔