آئی جی پولیس سب انسپکٹر منور چانڈیو کیخلاف محکمانہ کارروائی کریں

277

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عوامی کلچر فورم سندھ کے چیئرمین ایڈووکیٹ روشن سندر چانڈیو نے آئی جی پولیس سندھ سے اپیل ہے کہ سب انسپکٹر منور چانڈیو کے خلاف محکمانہ کارروائی کر کے اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ ہماری برادری سے تعلق رکھنے والے سب انسپکٹر منور مرزا نی چانڈیو جو کہ ایک ہفتہ قبل گوٹھ رئیس نصیر محمد خان چانڈیو میں دو برادریوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کو ہوا دے کر مزید خونریزی کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل ڈکیتی کے معاملے پرمذکورہ گوٹھ میں بروہی برادری اور چانڈیو برادری کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے واقعہ میں بروہی برادری کے تین نوجوان اور چانڈیو برادری کے دو افراد قتل ہوگئے تھے جس کے بعد ایک سب انسپکٹر منور مرزا نی چانڈیو جو کہ میرے والد رئیس نصیر محمد خان مرزانی چانڈیو کا بھتیجا ظاہر کرکے اس واقعہ کے حوالے سے میڈیا کو مسلسل من گھڑک بیانات دے رہا ہے جبکہ مذکورہ سب انسپکٹر میرے والد کا بھتیجا ہے اور نہ ہی واقعے کے روز گوٹھ میں موجود تھا اور یہ دادو ضلع میں سب انسپکٹر ہے اور اس نے میڈیا کو جو پالیسی بیان دیا ہے وہ پولیس کے سینئر افسران کو دینا چاہیے تھا۔