میرپورخاص،منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت16نومبر تک ملتوی

322

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) عدالت نے سابق ایس ایچ او کی بڑی مالیت کی منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی ۔ سابق ایس ایچ او کنور سنگھ کو بڑی مالیت کی منشیات برآمدگی اور منی لانڈرنگ کے مقدمے میں فرسٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی ۔یاد رہے کہ ملزم کنور سنگھ کی رہائشگاہ واقع گلبرگ ٹائون میں اے این ایف حیدرآباد کی ٹیم نے چھاپا مار کر بڑی مالیت کی مختلف قسم کی منشیات برآمد کر لی تھی جبکہ ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی تھی ۔ بعد ازاں ملزم ضمانت کیلیے عدالت میں پیش ہوا تھا اور درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا تھا۔