ٹنڈو محمد خان پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں 5گرفتار۔

238

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)پولیس کا جرائم پیشہ ، منشیات فروشوں اور مین پوری سپلائر کیخلاف کاروائیاں جاری ، 5 ملزم گرفتار ، چوری شدہ چنگ چی رکشا ، ایک پستول ، کارتوس ، 1800 مین پوریاں برآمد کر کے مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عابد بلوچ کے احکامات پر منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، ایس ایچ او تھانہ سٹی فہیم فتح کا دوران گشت نزدیک نظر پور روڈ گاؤں بٹھورو کولہی پر کارروائی ایک جرائم پیشہ ملزم افضل بھٹی گرفتار کر کے قبضے سے ایک دیسی پستول دو کارتوس برآمد ، سٹی ٹنڈومحمدخان پر اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس ایچ او سٹی تھانہ ٹنڈومحمدخان فہیم فتح کی دوران گشت نزدیک مال پڑی پل بیراج کالونی پر کارروائی ایک مین پوری سپلائر راجیش کولہی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک ہزار مین پوری برآمد کر کے تھانہ سٹی ٹنڈومحمدخان پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ ایس ایچ او سٹی ٹنڈومحمدخان فہیم فتح کی دوران تفتیش چوری کے مقدمے میں اہم پیشرفت چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم یاسین جتوئی گرفتار جس کے قبضے سے ایک چوری کیا ہوا چنگ چی رکشا برآمدملزم سے مزید تفتیش جاری ، ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر کی دوران گشت نزد پر کارروائی ایک مین پوری سپلائر شفیع محمد لاشاری گرفتارکو کر کے اس کے قبضے سے 200 مین پوریاں برآمد کر کے تھانہ ٹنڈو غلام حیدر پر منشیا ت ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ، ایس ایچ او شیخ بھرکیو کے دوران گشت نزدیک باقر نظامانی بائی پاس پر کارروائی ایک مین پوری سپلائر الطاف حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 600 مین پوریاں برآمد کر کے تھانہ شیخ بھرکیو پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔