نصیرآباد ،مسلح افراد کی فائرنگ،ایک شخص قتل

193

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدودگوٹھ رحیم بخش کٹوہر میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص پیربخش کو قتل کردیا جبکہ رسول بخش کو شدید زخمی کردیا ملزمان موقع سے فرارہوگئے ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا نعش کوضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا وجہ پرانی دشمنی بتائی گئی ہے۔پولیس مزید کارورائی کررہی ہے ۔