اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد میں 17 کو طلبہ کونشن کریگی

356

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حمزہ محمدصدیقی نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حکومت کی تعلیمی پالیسی کے خلاف’’تعلیم سے تعمیر مہم‘‘ شروع کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17 نومبر کو طلبہ کنونشن کرے گی۔ ملک میں تعلیم کو تجارت بنا دیا گیا ہے۔ تعلیم پر کسی قسم کا ٹیکس قابل قبول نہیں ہے،مسلم لیگ(ن)کے دور حکومت میں بنائے گئے قانون کو واپس لیا جائے کیونکہ یہ تعلیم دشمن بل ہے۔ ، اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق اراکین مرتے دم تک راہ راست کا ساتھ دیں اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیںان خیالات کااظہارانہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے سابقین جمعیت کے اعزازمیں سوساں روڈ پراحباب کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن میں ملک بھرسے اسلامی جمعیت طلبہ فیصل آبادسے تعلق رکھنے والے سابقین اراکان وکارکنان کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔اس موقع پر پنجاب کے ناظم سیدحسن بلال ہاشمی ،جماعت اسلامی فیصل آبادکے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماں بٹ ، سابقین جمعیت صدر سیاسی کمیٹی میاں طاہرایوب،شیخ محمدمشتاق، پروفیسراعجازاکرم ، عمیرفاروق، ڈاکٹر سعید احمد، ساجد اقبال گجر،راناعلی رضا،شیخ محمد مشتاق ، رانا عبدالوہاب ، انجینئرعبدالستار اوردیگر احباب نے خطاب کیا۔اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ نے کہاکہ ہما رااصل مقصد دین اسلام کی سربلندی کے لیے جدوجہد کرنا ہے، جمعیت کے کارکن تعلیم سے فارغ ہو کر زندگی کے کسی شعبے میں بھی جائیں جمعیت کے دیے ہوئے اقامت دین کے نظریئے کے لیے جدوجہد رینی چاہئے،اسلامی نظریئے اور عقیدے کو چیلنج کرنے کے لیے مغربی تہذیب ہمارے کلچر ہمارے گھروں میں نوجوانوں پر حملہ آور ہے جس کا مقابلہ اسلامی جمعیت کی تنظیم اور اجتماعیت ہی کر سکتی ہے، اسلامی جمعیت طلبہ نے ہرشعبہ زندگی کو باصلاحیت افراد دیے ہیں آج لاکھوں احباب جمعیت پوری دیانتداری اور جاں فشانی کے ساتھ ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے آج کے پرفتن دور میں لاکھوں جوانوں کو قرآن وسنت سے جوڑے رکھا ہے۔۔ حمزہ محمد صدیقی نے طلبہ میں اعلیٰ اقدار کے فروغ کے لیے تعلیم سے تعمیر مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں تعلیم کے بجائے موٹرویز کو ترجیح دی گئی،ہر حکومت تعلیم کے شعبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتی رہی ہے۔آئین کے مطابق تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے حقوق کے لیے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جارہی ہے۔رواں مہینے سے سال کے اختتام تک یہ مہم چلائی جائے گی تحریک کا بنیادی مقصد تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا،نوجوانوں کو تعلیمی میدان میںسپورٹ اور ان کی رہنمائی کرنا ہے،حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حمزہ محمد صدیقی نے کہاکہ گزشتہ 3 سال میں موجودہ حکومت نے فیسوں میں 100 فیصد سے زاید اضافہ کیا ہے۔