ٹنڈوالٰہیار،سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع

213

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)حکومت کی جانب سے بلدیا تی انتخابات کی تیاری کی باز گشت کے بعد ٹنڈوالٰہیار سمیت سند ھ بھر سیاسی جماعتوں اور سماجی جماعتوں کے علاوہ مذہبی جماعتوں نے بھی بلدیاتی انتخابات کے لیے حکمت عملی بنا نا شرو ع کر دی اور حکومت کی جانب سے7نومبر سے گھر گھر جا کر ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا کام بھی شروع ہو نے امکانات کے پیش نظر سند ھ کے مختلف شہر وں میں حلقہ بندیوں کے لیے بھی سر کاری سطح پر کام شروع ہو نے اطلاعات موصول ہو ئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی با خبر ذرائع سے معلوم ہو اہے سپر یم کورٹ کی جانب سے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی اداروں کو بحال کر نے کے سلسلے میں دیے جانے والے ایک بیان کے بعد سے وفاقی اور سند ھ حکومت نے بھی ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے کام شروع کر دیا گیا اور اس سلسلے میںسند ھ حکومت کے نمائندوں کے مطابق مارچ یا اپر یل سال 2022ء میں ہو نے کی نوید سنائی ہے جس کے بعد پیپلز پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف، جمعیت علما اسلام ف، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ، اہلسنت جماعت ، پاکستان سنی تحریک ، پاکستان مسلم لیگ ن ، متحدہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کی جانب سے ممکنہ ہونے والے بلدیا تی انتخابات کے سلسلے میں اپنے اپنے کارکنوں کو متحرک کر دیا ہے اور میٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہو چکا ہے جبکہ حکومت سطح پر بھی ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے لیے بھی 7 نومبرسے کام شر وع کر نے کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ محکمہ ریونیو نے حلقہ بندی کے سلسلے میں بھی کام کیے جانے کی اطلاعات موصول ہو ئی بلدیا تی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوںگے یا غیر جماعتی بنیادوں پر اور اس کا نظام کیا ہو گا یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔