ماتلی،سیوریج کے پانی کی نکاسی کا نظام درہم برہم

221

ماتلی(نمائندہ جسارت) محکمہ پبلک ہیلتھ ضلع بدین کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی ماتلی کے شہری حدود کے سیوریج کے گندے پانی کے نکاسی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔تعلقہ اسپتال سمیت چانڈیا محلہ اور واڈھا محلہ میں پانی جمع ہونے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے جبکہ تعلقہ اسپتال کا ڈیزل سے چلنے والے انجن ڈیزل کی عدم فراہمی کے باعث اکثر بند رہتا ہے۔ذائع کا کہنا ہے کہ فیول کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پیٹرول پمپ انتظامیہ نے پبلک ہیلتھ والوں کو ڈیزل دینا بند کردیا ہے جس کی وجہ سے اسپتال کی کالونی کا بڑا علاقہ دوبارہ زیر آب آگیا ہے۔دوسری جانب وارڈ12 کے مین ڈسپوزل تک پانی پہنچانے والا پائپ ٹوٹ جانے کی وجہ سے یہ ڈسپوزل بند پڑا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ متذکرہ ڈسپوزل کے پائپوں کی ایر نکالنے کے لیے نصب پائپ بھی ٹوٹ چکا ہے۔ماتلی کے شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ پبلک بدین کی افسر شاہی کو ماتلی کی اپنی نگرانی میں چلنے والے ڈسپوزل کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کریں۔