حادثات و واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 14افراد جاں بحق

299

کراچی( اسٹاف رپورٹر) شہر میں حادثات و واقعات میں نومولود بچے ، خواتین اور پولیس اہلکار سمیت14افراد جاں بحق ہوگئے ،دیگر واقعات میں 6افراد زخمی ہوئے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ بوٹ بیسن کی حدود میں واقع شیریں جناح کالونی کے علاقے سکندر آباد ٹاپو کے قریب تھانہ جیکسن میں تعینات پولیس کانسٹیبل سہیل خان کو موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے نامعلوم ملزم نے چھری کے وار کیے اور فرار ہوگیا پولیس کانسٹیبل سہیل خان شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جائے وقوع پرہی دم توڑ گئے’ شہید کانسٹیبل کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردی گئی۔ سہیل خان تھانہ جیکسن میں تعینات ہے جو سادہ کپڑوں میں موٹرسائیکل پر سرکاری کام سے جارہے تھے کہ جنہیں نشانہ بنایاگیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق شہید کانسٹیبل سہیل خان کے جسم پر خنجر کے گہرے وار پائے گئے ڈاکس تھانے کی حدود کیماڑی فشری کالا پانی کے قریب فائرنگ سے 45سالہ شاہد اللہ ولد میر دائود خان ہلاک ہوگیا ۔ نار تھ ناظم آباد تھانے کی حدو د اشرف کمپاؤنڈ نزد بینک الحبیب بلا ک ای میں کام کے دوران گر کر 48سالہ سعید بٹ ولد اشہد بٹ جاںبحق ہوگیا ، اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹائون حوا گوٹھ میں جھاڑیوں کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ ایس ایچ او خان محمد کے مطابق جس مقام سے لاش ملی وہ سنسان مقام ہے اور نامعلوم افراد نے مذکورہ شخص کو نامعلوم مقام پر قتل کیا اور لاش وہاں پھینک کر فرار ہوگئے۔سائٹ اے سیکشن کی حدود شیر شاہ پٹھان کالونی ریلوے ٹریک سے ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کار موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لیکر اسے اسپتال منتقل کیا۔ نارتھ کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود خمیسو گوٹھ نیوکراچی سے 30سالہ شخص کی لا ش ملی ۔کورنگی تھانے کی حدود کورنگی ضیاکالونی کے قریب روڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 50 سالہ کے قریب ہے۔نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں زیر تعمیر بلڈنگ میں کام کے دوران اوپر سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 55 سالہ شیر محمد ولد امام بخش کے نام سے ہوئی۔ اور نگی ٹائون تھانے کی حدود سیکٹر ون اے قذافی چوک ہائوس نمبر 100میں 32سالہ محمد شہزاد ولد محمد ایوب کی لاش ملی ۔کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی جام صادق پل پر ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ انکا بیٹا ایک کمسن بچی شدید زخمی ہوگئی۔ بن قاسم تھانے کی حدودو پورٹ قاسم وائرلیس گیٹ بلال مسجد کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 53 سالہ فضل محمود ولد کشمیر خان کے نام سے ہوئی۔میمن گوٹھ تھانے کی حدود لنک روڈ سے کینٹ کی طرف جانے والی شاہراہ پ پر ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔بلدیہ ٹائون گلشن غازی کچرا کنڈی سے ایک اور نومولودبچے کی نعش ملی ۔