۔42 لاکھ کے کیمیکل کی چوری پکڑنے پر پولیس ٹیم کے اعزاز میں تقریب

178

کراچی( اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں چوری کا مال برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے 18 اکتوبر کو دانیال انٹرپرائز کیمیکل فیکٹری میں تقریباً 42 لاکھ کے کیمیکل کی چوری میں ملوث ملزمان کو 3 روز میں گرفتار کرکے مال برآمد کرنے والی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی میٹنگ کی،تقریب میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل شہلا قریشی، ایس ایچ او نیوکراچی انڈسٹریل ایریا غلام یاسین ، پولیس پارٹی کے علاوہ دانیال فیکٹری کے مالک اصغرعلی اعوان نے شرکت کی۔ڈی آئی جی ویسٹ زون نے ایس ایس انویسٹی گیشن سینٹرل کو تعریفی سرٹیفکیٹ جبکہ ایس ایچ او، ایس آئی او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا اے ایس آئیز و دیگر کو تعریفی اسناد دیں۔ڈی آئی جی ویسٹ زون اور ایس ایس سینٹرل انویسٹی گیشن کو اس موقع پر دانیال فیکٹری کے مالک و مدعی مقدمہ نے روایتی اجرک کا تحفہ دیا اور پوری پولیس ٹیم کو نقد انعام دیا اور اجرک پہنائی اور پولیس کی کارکرگی کی تعریف کی۔