اپوزیشن صرف خواب میں حکومت گراسکتی ہے،خرم شیرزمان

236

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن روز اپنے خوابوں میں حکومت گراکر سوتی ہے۔ فیٹف پر تنقید کرنے والے خود پاکستان کے وائٹ لسٹ میں آنے میں رکاوٹ ہیں۔ فیٹف کا مطالبہ ہے چوروں اور ڈاکوؤں کو جیلوں میں ڈالا جائے۔ منی لانڈرنگ کرنے والوں سے پیسہ لیکر واپس قومی خزانے میں جمع کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ انصاف ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی احتجاج کی دھمکیاں دینا چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کے مترادف ہے۔ بلاول زرداری وفاقی حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہروں کے شوشے چھوڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے غبارے سے جلدہی ہوا نکل جائے گی۔ پرچی چیئرمین اور کلیبری کوئن کی وزیر اعظم کو ہٹانے کی پہلے بھی کوشش ناکام ہوئی تھی۔ اپوزیشن ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے بیرونی قوتوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔