پی پی کے مظاہرے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ہیں،مصطفی کمال

150

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی، پی ٹی آئی کی ناکامی کی آڑ میں پیپلز پارٹی کو سیاسی غازی بننے نہیں دے گی۔ پیپلز پارٹی کے جرائم کی فہرست ناقابل بیان حد تک طویل ہے۔ مہنگائی کے خلاف جاری مظاہروں میں بلاول زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیپلز پارٹی کی بدانتظامی، کرپشن، اقربا پروری اور تعصب پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ سندھ کے عوام کو پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی حکومت سمیت پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت سے بھی آزادی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت مولانا فضل الرحمن، شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر اگر پیپلز پارٹی کے سندھ میں مظالم کے خلاف بات نہیں کرتے تو سمجھیں گے کہ ان کا مقصد عوام نہیں بلکہ اقتدار ہے۔