بلدیاتی انتخابات کیلیے ہوم ورک مکمل کیا جائے،راجا عارف

336

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخاب کے لیے تیاریاں مکمل کی جائیں۔ووٹرز کا زیادہ سے زیادہ اندراج کرایا جائے۔وارڈ کی سطح پر تنظیم کو مضبوط کیاجائے اور رابطہ عوام کو بڑھایا جائے۔یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر راجا عارف سلطان نے جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے ذمے داران ضلع اور ناظمین علاقہ جات کے اجلاس سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔اس موقع پر امیرضلع کورنگی عبدالجمیل خان،سیکرٹری عبدالحفیظ اورالیکشن سیل کے انچارج منصور فیروز بھی موجود تھے۔راجا عارف سلطان نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب قریب آپہنچے ہیں، ہمیں اس کی بھرپورتیاریاں کرنی چاہیے۔