مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا،جام اکرام دھاریجو

196

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی تحریک کامیاب ہوگی۔ تحریک انصاف کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف پوری قوم بلاول زرداری کے ساتھ ہے۔ انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے خلاف بلاول زرداری کی تحریک امید کی کرن ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ عوام کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو روزگار دیتی ہے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت روزگار چھینتی ہے۔