کراچی میں قائم کشمیر سینٹر بند کرنیکا حکم، پی پی و کشمیری کمیونٹی کی مذمت

284

مظفرآباد (صباح نیوز) تحریک انصاف آزادکشمیر حکومت نے کراچی میں قائم کشمیر سینٹر کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیے، 30 اکتوبر تک تمام عملے کو واپس بلا لیا جائے گا، کراچی میں مقیم کشمیری سراپا احتجاج، حکومت آزادکشمیر کے اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت اور احتجاج کرنے کے ساتھ عدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر سندھ زون کے نائب صدر محمودالحسن اعوان اور کراچی میں مقیم کشمیر کمیونٹی نے کشمیر سینٹر کی بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر فی الفور کشمیر سینٹر کراچی کی بندش کا نوٹیفکیشن واپس لے، اگر نہ لیا گیا تو شدید احتجاج کے ساتھ عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔ یاد رہے کہ کراچی و لاہور سمیت دیگر شہروں میں کشمیر سینٹرز قائم ہیں جو تحریک آزادی کشمیر کیلیے مؤثر کام کررہے ہیں، کراچی سینٹر کی بندش کے بعد دیگر شہروں میں بھی قائم کشمیر سینٹر ز کو بند کیا جاسکتا ہے۔