کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے ‘حکمت یار

443

اسلام آباد(صباح نیوز)افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے، کشمیریوں کی خواہشات کا احترام لازمی ہے۔ جموں وکشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں خون بہہ رہا ہے اور مظالم ہورہے ہیں،آزادی کے پروانوں سے جیل بھرے پڑے ہیں،چاہتے ہیں یہ سلسلہ بند ہو۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بھارتی تسلط دائمی طورپر قائم نہیں رہ سکتا، جبر سے حکومتیں کرنے کا دور گزرچکا ہے۔ گلبدین حکمت یار نے کہا کہ بھارت اشرف غنی کا بڑا شراکت دار تھا، بھارت اشرف غنی کے فرار کے آخری دن تک ان کی حمایت کرتا رہا۔