احساس پروگرام میں دوسرے اداروں سے آئے افسران کی من مانیاں

175

اسلام آباد (آن لائن)احساس کفالت پروگرام میں دوسرے اداروں سے آئے ہوئے افسران کی من مانیاں جاری ہیں‘ ڈیپوٹیشن کی مدت ملازمت پوری ہونے کے باوجود کئی افسران غیر قانونی تنخواہیں اور مراعات لینے میں مصروف ہیں جس میں سرفہرست نام سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے آئے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل ایڈمن اینڈ ایچ آر انجینئر خالد صدیق کا ہے جن کی مدت ملازمت 12 جولائی 2021ء کو ختم ہو چکی ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایکسٹینشن دینے سے صاف انکار کر دیا ہے اس کے علاوہ دیگر صوبوں اور ایچ آر ڈپارٹمنٹ میں متعدد افسران شامل ہیں جن میں ڈائر یکٹر سعید اختر وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر مد عثمانی، سید و آمنہ گیلانی ( ڈپٹی ڈائریکٹر ) جمیل احمد شیخ ( ڈویژنل ڈائر یکٹر ، سکھر )، غلام شاہ (ڈویژنل ڈائر یکٹر ، مکران ) سمیرہ بی بی (ڈپٹی ڈائریکٹر) محمد علی محسن ( ڈپٹی ڈائریکٹر )، فاروق سلطان ( ڈویژنل ڈائر یکٹر کوہاٹ)، محمد ایاز خان (ڈویژنل ڈائر یکٹر میر پورکشمیر) اور جاوید اقبال (ڈائر یکٹر) شامل ہیں جو کہ غیر قانونی طور پر ادارے سے تنخواہیں لے رہے ہیں‘ ماضی میں بھی اس حوالے سے اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو سے آئی ہوئی آڈٹ ٹیم نے اعتراضات لگائے ہوئے ہیں۔