آئندہ برس ورلڈ یوتھ ڈے کی میزبانی پاکستان کو ملنے کا امکان ہے

149

اسلام آباد(اے پی پی)آئندہ برس ورلڈ یوتھ ڈے کی میزبانی پاکستان کو ملنے کا امکان ہے، کامیاب جوان پروگرام میں عالمی اداروں کی دلچسپی کا سلسلہ جاری ہے، ورلڈ بینک اور یورپی یونین کے بعد دولت مشترکہ بھی شراکت دار بننے کے لیے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے آئندہ سال ورلڈ یوتھ ڈے کی میزبانی پاکستان کو دیے جانے کا بھی عندیہ ظاہر کیا ہے۔ عثمان ڈار نے دولت مشترکہ حکام کو کامیاب جوان پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو جاری قرض کے تازہ اعدادوشمار پر بھی بریفنگ دی۔ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے بھی آگاہ کیا گیا۔عثمان ڈار نے کہا کہ منصوبے میں میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی حکومتی سطح پر ہر ممکن سرپرستی کریں گے، دولت مشترکہ کے تعاون کے نتیجے میں نوجوانوں کو مزید مواقع مل سکیں گے۔ نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور تکنیکی تربیت کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے۔