تنازعات کوفوری حل کرنے کی ضرورت ہے‘منیر اکرم

179

اقوام متحدہ(اے پی پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ تنازعات کے حل اور تنازع کے تصفیہ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جو عالمی تعاون کے مستقبل سے متعلق ان کے وژن کا تعین کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی گزشتہ ماہ ہمارا مشترکہ ایجنڈا کے موضوع پر جاری رپورٹ پر جنرل اسمبلی میں بحث کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اس طرح کے تنازعات کے حل کے لیے اپنے اختیارات کو استعمال کریں۔ یہ رپورٹ کثیرالجہتی معاہدوں کو مضبوط اور تیز کرنے کے لیے اقدامات کا پیش خیمہ ہے جس میں خاص طور پر2030ء کے ترقیاتی ایجنڈے اور لوگوں کی زندگیوں میں واضح فرق پیدا کرنا شامل ہے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ تنازعات کی روک تھام اور لوگوں کے تحفظ کے لیے عالمی قوانین کے اصولوں کی پابندی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ خودمختار ریاستوں کے لیے نیا قومی “سوشل کنٹریکٹ تخلیق نہیں کر سکتا، جس کا تعین ہر ریاست کو اپنے سیاسی، سماجی، ثقافتی اور تاریخی تناظر میں کرنا چاہیے۔