اصل غصہ نیوزی لینڈ پر تھا‘بھارت تو ویسے ہی بیچ میں آگیا تھا‘ فواد چودھری

158

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے حوالے سے بات کررہے ہیں۔ٹوئٹر پر وفاقی وزیر نے خود اپنی وڈیو کو ری ٹوئٹ کیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں تو اصل غصہ ہی نیوزی لینڈ پر تھا، بھارت تو ویسے ہی بیچ میں آگیا تھا۔بعد ازاں ایک بیان میں فواد چودھری نے پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ کامیابی سے ثابت ہوا کامیابی ٹیم ورک سے ملتی ہے، شکریہ ٹیم پاکستان آپ کی کامیابیاں کروڑوں لوگوں کو خوشیاں دیتی ہیں، پاکستان ان شا اللہ ورلڈ چمپئن بنے گا۔