امریکا: شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک‘ پولیس اہل کار زخمی

382
امریکی ریاست ایڈاہو میں بویز ٹاؤن اسکوائر مال میں فائرنگ کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر موجود ہیں

بویز (انٹرنیشنل ڈیسک) مریکی ریاست ایڈاہو کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت 4 زخمی ہو گئے۔ امریکی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بویز ٹاؤن اسکوائر مال میں پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی ، جہاں حملہ آور اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ زیر حراست حملہ آور سے تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات اکثروبیشتر پیش آتے رہتے ہیں، اسلحہ کی سرعام فروخت اور خاندانی نظام کی تباہی امریکہ میں خونی واقعات کی اہم وجوہات ہیں۔