آذربائیجان: تُرک صدر نے زرعی منصوبے کا سنگ بناد رکھ دیا

309
باکو : آذر بائیجان کے صدر الہام علییف اپنے تُرک ہم منصب رجب طیب اردوان کے زرعی کیمپس میں درخت کو پانی دے رہے ہیں

باکو (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے آذربائیجان کے سرکاری دورے کے دوران موٹر وے کا افتتاح کیا اور زرعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ صدر اردوان کا طیارہ آرمینیا کے قبضے سے چھڑائے گئے علاقے فضولی میں تعمیر کیے گئے ہوائی اڈے پر اترا۔ اس موقع پر آذری صدر الہام علییف نے صدراردوان کا خیر مقدم کیا۔ دونوں صدور نے نئے ائر پورٹ کا افتتاحی فیتہ کاٹا۔ اس دوران صدر اردوان نے ترکی کے تعاون سے زنگیلان میں شروع کیے گئے ڈیجیٹل زرعی کیمپس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔آذر ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ترکی آذربائیجان تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا اور تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیالات کیا ۔