میدان میں رضوان کی نماز سے اچھا میسج گیا، میئر جلال آباد

480

جلال آباد(جسارت نیوز)افغانستان میں کرکٹ کا بخار پہلے بھی سر چڑھ کر بول رہا تھا اور طالبان حکومت میں بھی کئی اعلی عہدیدار اس کھیل میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔میڈیا ٹیم میئر جلال آباد کے دفتر پہنچی تو دفتری کاموں کے علاوہ بڑی ایل ای ڈی اسکرین پر پاک بھارت میچ بھی دیکھا جارہا تھا۔افغانستان کی طالبان حکومت میں کئی اعلی عہدیدار کرکٹ کے کھیل میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔میئر جلال آباد کے دفتر میں معمول کے دفتری کام جاری تھے اور اس دوران بڑی ایل ای ڈی اسکرین پر پاک بھارت میچ بھی دیکھا جارہا تھا۔ میئر جلال آباد کی کرکٹ میں دلچسپی غیر معمولی تھی۔میئر جلال آباد قاری احسان اللہ ساجد نے کہا کہ مجھے کرکٹ اور ورزش کا بہت شوق ہے میں خود بھی کھیلتا ہوں، کل رات جو پاکستان بھارت کا میچ ہوا بہت مزہ آیا، مجھے ہار جیت سے زیادہ اچھا کھیلنے میں دلچسپی ہے خاص کر پاکستانی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا اپنی ٹیم کے لیے اپنے ملک کے لیے بہت مزہ آیا اور خوشی اس بات کی کہ ایک مسلمان ملک ہے خاص کر جب پانی کے وقفے میں محمد رضوان نے نماز ادا کی اس سے مسلمانوں کو ایک اچھا میسج ملا۔میئر جلال آباد نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی نے بھی بہت اچھا کھیل پیش کیا ۔