بابوکھتری کرکٹ،الیون اے لائنز اورجناح اسپورٹس کی فتح

436

کراچی۔ (اسٹاف رپورٹر)  ذاکر کھتری میموریل ٹوئنٹی20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں الیون اے لائینز اور جناح اسپورٹس نے اپنے مزید میچزجیت لیے۔ ناظم آباد جیم خانہ گرائونڈ پرکھیلے گئے پہلے میچ میں الیون اے لائینز نے پی آبی اسٹارکو 84 کے بڑے مارجن رنزسے مات دے دی۔   اس موقع پر ذاکر بابو(مرحوم) کے بھائی صادق کھتری، آرگنائزر فیصل کھتری، شاہد تائی اورو نعیم کھتری بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں اے لائنز نے پہلے بیٹنگ کی اور معقررہ 20 اورز نے میں 8 وکٹوں پر 170 کا ہندسہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ عارف ماندو نے 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 48، محمد سلیم نے 4 چوکوں کی بدولت 29 رنز،سمیر احمد نے 3 چوکے لگاکر 28 جبکہ رضوان تارا نے 21 رنز میں 4 چوکے رسید کیے۔ جوابی بیٹنگ میں پی آئی بی اسٹار کی ٹیم 14.4 اورز میں صرف 86 رنز پر ڈھیر ہوگی۔ علی نے 20، اور غنی نے 15 رنز بنائے۔ محمد سلیم نے  تباہ کن بولنگ کرتے ہوئیصرف 12 رنز کے عوض 5  کھلاڑیو ں کو پویلین واپسی کا پوانہ تھمایا ۔ینگ فائٹر گرائونڈ نارتھ ناظم آباد پر دوسرے میچ میں جناح اسپورٹس نے حریف رائول سی سی کو 20 رنز سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اورز میں 9 وکٹیں کھوکر 124 رنز بنائے۔ نوید نے 3 چوکوں 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 38 رنز بنائے، اویس جمالی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 رنز کے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ میں رائل سی سی کی پوری ٹیم نعیم جوبت کی شاندار بولنگ کے باعث 18.4 اورز میں 104 رنز بناکر آئوٹ ہوگی۔ ریحان 38 اور احمد 17 رنز بناسکے۔ نعیم جوبت نے صرف 13 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔