افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان قومی ترانہ سن کر آبدیدہ

299

شارجہ(نمائندہ خصوصی)افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدنبی افغانستان کا قومی ترانہ سن کر آبدیدہ ہوگئے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے قبل قومی ترانہ سن کرجذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں نم ہو گئیں ۔ معمول کی مطابق میچ سے قبل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ افغانستان ٹیم کے کپتان محمد نبی کی آنکھیں ترانہ سن کر چھلک پڑیں ۔ ان کی آنسو صاف کر نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے اس مشکل وقت میں افغانستان کی عوام کے لیے ان کی کرکٹ ٹیم ان چہروں پر خوشی لانے کا ذریعہ ہے۔
محکمہ کھیل سندھ کی نامزد کنوینر سلیکشن کمیٹی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل سندھ کی نامزد کنوینر سلیکشن کمیٹی برائے بین الصوبائی ہاکی چیمپئن شپ اولمپیئن ناصر علی نے انڈر 17 اور انڈر 16ہاکی ٹیموں کی ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کیلیے ہدایت جاری کردی، ہاکی ٹیم کے کنوینئر سلیکشن کمیٹی ناصر علی کی ہدایت کے مطابق کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال نیپا چورنگی نزد سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی میں 27 اکتوبر کی صبح 10:00 بجے شیڈول ٹرائلز میں 2 نومبر 2004 یا اس کے بعد کی تاریخ پیدائش رکھنے والے شرکت کے اہل ہوں گے۔