بینک الفلاح نے %26 تک منافع میں اضافہ ظاہر کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا

181

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینک الفلاح لمیٹڈ (BAFL) نے ستمبر2021 کو ختم ہونے والی مدت کے حوالے سے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا،جس میں بینک نے مالی سال 2021 کے نو ماہ (9MCY21) کے حوالے سے سال بہ سال (YoY) کی 25% بہتری کے ساتھ، 10.481 بلین روپے (ای پی ایس 5.9 روپے) کے بعد از محصول منافع کا اندراج کیا ہے،جو گزشتہ سال(SPLY) کی اسی مدت کے دوران 8.331 بلین روپے (ای پی ایس 4.69 روپے) رپورٹ کیا گیا تھا۔ مالی سال 2021 کے نو ماہ میں سال بہ سال (YoY) کی بنیاد پر صافی؍خالص سود کی آمدنی (NII) فلیٹ رہی ۔