بی ایم پی کے صدارتی امیدوار کے بارے میں وضاحت

302

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں بزنس مین پینل (بی ایم پی) کے ترجمان نے اخبارات میں شائع خبر “بی ایم پی کے صدارتی امیدوار پر اختلاف” کوبے بنیاد قرار دیا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے کہا ہے کہ بی ایم پی کے اجلاس میں صدارتی امیدوار کا چناؤ جمہوری اصولوں کے عین مطابق انجام پایا ۔