پاکستان پریمئر فٹبال لیگ، واپڈا پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

289

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلا نمبر جما لیا ہے جبکہ پاکستان ایئرفورس اور خان ریسرچ لیبارٹریز کی ٹیمیں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا دوسرا مرحلہ میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ہے جس کے میچز ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جا رہے ہیں۔ لیگ کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پاکستان واپڈا کی ٹیم 19 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جو اب تک 8 میچ کھیل چکی ہے ، اس نے چھ میچوں میں کامیابی جبکہ ایک میچ برابر اور ایک میچ میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان ائرفورس اور خان ریسرچ لیبارٹریزکی ٹیمیں نو، نو میچ کھیل چکی ہیں، پاکستان ایئرفورس 17 پوائنٹس اور خان ریسرچ لیبارٹریز 16پوائنٹس کے ساتھ بالتر تیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان ائرفورس نے پانچ میچوں میں کامیابی اس اس نے دو میچ برابر اور دو میچوں میں اس کو ناکامی ہوئی، خان ریسرچ لیبارٹریز نے چار میچوں میں کامیابی ، چار میچ برابر اور ایک میچ میں اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم 15 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں نے ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ودیگر شامل ہیں۔