پی سی بی انٹر کلب چمپئن شپ،گھٹی الیون نے 161رنز بنالیے

247

گوادر(جسارت نیوز) سینیٹر محمد اسحاق کرکٹ گراؤنڈ پرپی سی بی انٹر کلب چمپئن شپ کے ایونٹ کے پہلے میچ میں گوادر آئی لینڈ اور ڈور الیون کی ٹیمیں مدِمقابل تھیں۔اس پہلے میچ کا ٹاس گوادر آئی لینڈ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ گوادر آئی لینڈ کی دعوت پر گھٹی الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 31.3 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے سامر نے 26 جب کہ صدام 34 رنز بنا کر نمایاں رہے بالنگ کے شعبے میں گوادر آئی لینڈ کی جانب سے وحید نے 2 جبکہ نثار نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیے۔ 162 کے ٹارگٹ کے جواب میں گوادر آئی لینڈ کی ٹیم 23 ویں اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی گوادر آئی لینڈ کی جانب سے سمیر نے 26 نعیم نے 39 جبکہ عدنان نے 40 رنز بنائے ڈوریمون کی جانب سے بولنگ کے شعبے میں اعجاز، حنیف اور فیروز نے بالترتیب تین وکٹ حاصل کیے۔