کشمیری پاکستانی حکمرانوں کے رویوں سے نالاں ہیں، سراج الحق

418

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام پاکستانی حکمرانوں کے رویوں سے سخت نالاں ہیں۔

یومِ سیاہ کشمیر پر اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، حکومت نے کشمیر پر مکمل سرنڈر کیا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔

سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق دلائے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔