سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کی مدد کی، وزیراعظم

228

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اظہار تشکر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے امدادی رقم کی فراہمی پر سعودی حکومت اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کی مدد کی، اس مرتبہ بھی سعودی عرب نے ایسے موقع پر مدد کی جب دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کی مالی معاونت کے لیے تین ارب ڈالر کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے، سعودی عرب کی جانب سے یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائی جائے گی۔

اس کے علاوہ سعودی عرب ایک سال کے دوران ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں 1.2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ بھی فراہم کرے گا۔