اوپر جاتے ڈالر کو بریک لگ گئی، بڑی کمی ریکارڈ

219

کراچی: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو تین ارب ڈالر کی مالی معاونت دینے کی خبر سامنے آتے ہی اوپر جاتے ڈالر کو بریک لگ گئی، اور انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، اور ڈالر 175 روپے 27 پیسے سے نیچے آگیا ہے۔ آج ڈالر کی قدر میں 2 روپے 49 پیسے کی کمی ہوئی، کاروباری کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 172 روپے 78 پیسے تھی۔

سعودی سرکاری نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کی مالی معاونت کے لیے تین ارب ڈالر کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے، سعودی عرب کی جانب سے یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائی جائے گی۔ اس کے علاوہ سعودی عرب ایک سال کے دوران ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں 1.2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ بھی فراہم کرے گا۔