لکی مروت: پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار جاں بحق

111

لکی مروت: خیبر پختون خواہ کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لکی مروت میں میانوالی روڈ پر پیش آیا، پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے وین پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں سٹی اسپتال لکی مروت منتقل کردی گئیں، جہاں ان کی شناخت اے ایس آئی یعقوب خان، کانسٹیبل مستقیم پہاڑ خیل، کانسٹیبل انعام عیسیٰ خیل اور ڈرائیور رحیم اللّه ناور خیل کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے ہیں۔