محنت کش محمداسلم کی اعلیٰ حکام سے اپیل

186

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن ہریانہ کالونی مکان نمبر 1505 ای کا رہائشی 60 سالہ محمد اسلم ولد محمد اسلام نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے بارے میں میڈیاکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ میں گزشتہ 4 سال سے سائٹ ایریا میں واقع کرسی مارکہ صابن بنانے والی فیکٹری میں کررہا تھا بعدازاں مالک نے صابن کا کام بند کرکے نلکوں کی ٹوٹی بنانے کا کام شروع کردیا۔ کام کے دوران مشین میں میرا ہاتھ آگیا جس کی وجہ سے میرے ہاتھ کی 4 انگلیاں کٹ گئیں۔مالک نے عباسی اسپتال بھجوادیا لیکن علاج معالجے کا پورا خرچہ میں نے خود اٹھایا۔ بعدازاں جب اپنا حق مانگنے کے لیے مالک کے پاس گیا تو اس نے رقم دینے سے انکار کردیا میں نے لیبرکورٹ میں درخواست دائر کردی اور عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے فیکٹری مالک کو 4 لاکھ 20 ہزار کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا مگر فیکٹری مالک نے مجھے ایک لاکھ 10 ہزار روپے دے کر بقایا 3 لاکھ 10 ہزار آئندہ 2 ماہ میں ادا کرنے کو کہا تاہم 3 سال گزرنے کے باوجود فیکٹری مالک نے اب تک میرے بقایا جات ادا نہیں کیے۔محمد اسلم نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے اپیل کی ہے کہ خدارا مدد کی جائے۔