دادا اور پردادی کو قتل کرنے پر امریکی فوجی گرفتار

445

ایک امریکی فوج کو جرمنی سے امریکا واپس لایا گیا ہے تاکہ اس پر لگے اپنے دادا اور پر دادی کو قتل کیے جانے کے الزام کی تحقیقات کی جاسکیں.

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق شیرف میکس ڈورسی نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ جین الیگزینڈر اسکاٹ جسے ایلیکس بھی کہا جاتا ہے، پر گزشتہ ہفتے چیسٹر کاؤنٹی میں قتل کے دو الزامات میں فرد جرم عائد کیا گیا تھا۔

شیرف نے کہا کہ جرمنی میں ملٹری پولیس نے اسکاٹ کو حراست میں لیا اور اسے گزشتہ ہفتے کے آخر میں امریکہ واپس بھیج دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ 61 سالہ جین راجرز اور ان کی 78 سالہ والدہ بلی راجرز کو 21 جون 2020 کو ان کے رچبرگ گھر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

شیرف نے کہا کہ چیسٹر کاؤنٹی کے نائبین، ریاستی پولیس، ایف بی آئی، فوج اور بحریہ کے تفتیش کار سبھی گزشتہ 16 مہینوں سے ان ہلاکتوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایلیکس چیسٹر کاؤنٹی جیل میں سماعت کا انتظار کر رہے ہیں۔