ترک صدر کے احکامات؛ امریکا سمیت یورپی ممالک گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

514

امریکا سمیت 10 یورپی ممالک  ترک صدر کے احکامات کے بعد گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے داخلی معاملات پر بیان جاری کرنے پر ان سفیروں کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے

امریکا، فرانس، جرمنی کینیڈا سمیت 10 یورپی ممالک نے صدر ایردوان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے  ہیں یقین دلایا ہے کہ وہ ویانا کنونشن کی پاسداری کریں گے۔

ایک بیان میں ان ممالک کے سفرا نے کہا کہ ویانا کنونشن کے آرٹیکل 41 پر عمل کرتے ہوئے آئندہ ترکی کے داخلی معاملات پر بیان بازی نہیں کریں گے۔

اس کے ردعمل میں ترکی میں امریکی سفارت خانے نے بیان جاری کیا ہے کہ 18 جولائی کے بیان پر سوالات کے جواب میں، امریکہ ویانا کنونشن کے سفارتی تعلقات کے حوالے سے شق 41 کی تعمیل کرے گا۔

ویانا کنونشن کی شق 41 میزبان ملک کے قوانین اور ضوابط کے احترام اور اس ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی سے روکتا ہے۔