اجلاس: وفاقی حکومت کا کالعدم ٹی ایل پی کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ

358

اسلام آباد: کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی )  کے معاملات پرکل کابینہ میں بحث ہونےکے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ٹی ایل پی  کو کوئی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے  اجلاس میں عمران خان کو کالعدم جماعت سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق آگاہ کیا گیا،اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر وفاقی وزراء نے شرکت کی،اس کے علاوہ وزیراعظم کو تاجروں کے احتجاج سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

خیا ل  رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹی ایل پی سے مذاکرات کامیاب رہنے اور بدھ تک تمام مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی تھی، جس کے بعد تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنان نے معاہدے کے تحت مرید کے میں اپنا مظاہرہ روک لیا ہے۔