حکومت نے 3 ماہ میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض لیا

771

حکومت نے رواں مالی سال کے3ماہ میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا۔

اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق تین ماہ میں پاکستان کو 17 ارب روپے کی گرانٹس موصول ہوئیں۔

حکومت نے باہمی معاہدوں کے تحت 7 کروڑ 69 لاکھ ڈالر قرض لیا جب کہ ملٹی لیٹرل مالی اداروں سے ایک ارب 56 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

حکومت نے کمرشل بینکوں سے 45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض  لیا اور  مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 10 کروڑ ڈالر کی گرانٹس ملیں۔

پاکستان کو جولائی تا ستمبر چین سے 7 کروڑ 33 لاکھ روپے قرض ملا۔ امریکا سے پاکستان کو3 ماہ میں 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر قرض ملا۔

اسی طرح ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو45 کروڑ 99 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔