نائجیریا کی ایک مسجد میں فائرنگ سے 18 نمازی شہید

391

ابوجا: نائجیریا کی ایک مسجد میں فائرنگ سے 18 نمازی شہید اورمتعدد زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے  مطابق نائجیریا کے صوبے بائجر کے علاقے مازاکوکا کی ایک مسجد پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کی۔ حملہ فجر کی نماز کے دوران کیا گیا۔  فائرنگ کے نتیجے میں متعدد نمازی  زخمی ہوگئے. جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا.

پولیس  حکام کاکہناتھاکہ دہشت گردوں نے 7 افراد کو یرغمال بنا لیا ہے جبکہ قریبی مقامات کو بھی نقصان پہنچایا۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے ملزمان پر جوابی حملہ بھی کیا گیا تاہم ملزمان فرار ہو گئے۔ جن کی تلاش جاری ہے۔