“کالعدم ٹی ایل پی کے فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کے علاوہ تمام مطالبات مان لیے”

586
وفاقی حکومت کی کراچی میں اسٹریٹ کرائمز روکنے کیلیے تجویز

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم  تحریک لبیک پاکستان  ( ٹی ایل پی ) کے فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کے علاوہ تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں، کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے ملک میں ہر صورت امن و امان کو برقرار رکھنا ہے،تمام افواہیں دم توڑ گئیں، سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

انہوں نے  مزیدکہا کہ وزیراعظم نے مجھ سے ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی رپورٹ طلب کی اس میٹنگ میں بھی آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، ڈی جی ایم آئی،چیفس سکرٹریز اور آئی جیز سب موجود تھے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹی ایل پی سے جو بات کی ان سب پر رضامندی ہے۔ ٹی ایل پی کا مطالبہ فرانس کے سفیرکوملک سے نکالنا اورسفارتخانہ ختم کرنا ہے ۔ فرانس یورپ کو لیڈ کر رہا ہے تمام ممالک فرانس کے ساتھ ہیں۔