‘وزیراعظم جلد عوام کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے’

447

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جلد وزیراعظم مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جنوبی  پنجاب  کا الگ سیکریٹریٹ  بن چکاہے تمام اختیارات جنوبی  پنجاب ایڈمنسٹریٹر کے پاس ہوں گے پی ٹی آئی نےجنوبی پنجاب کوصوبہ بنانےکاوعدہ کیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ گھرگھرویکسی نیشن مہم کاملتان سےآغازکردیا، حکومت پنجاب نے کورونا ویکسی نیشن کے لیے گھر گھر مہم لانچ کردی ہے روزانہ10 لاکھ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے ملتان میں ٹارگٹ کا54 فیصد حاصل کر لیا اور دسمبر تک 100فیصد ویکسی نیشن کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نے  ملتان میں ٹینک چوک پرکورونا ویکسی نیشن موبائل سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد بہاولپور اور ملتان کا دورہ کرکے سب سیکریٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تعلیم و صحت سمیت دیگر محکموں کی70 ہزار خالی آسامیاں پر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پریشان نہ ہو،حکومت ہر صورت 5 سال پورے کرے گی حکومت مہنگائی سے نمٹنے کے لیے بہت جلد پیکج کا اعلان کرے گی۔