پی ایف سی سی کے وفد کی پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سے ملاقات

360

کراچی:پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے وفد نے سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بلال احمد غفار سے ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال احمد غفار کے ساتھ اراکین صوبائی اسمبلی عدیل احمد، محمد عباس جعفری اور سیماءضیاءبھی موجود تھیں۔ پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتیں بے حد ضروری ہے تاکہ ہمارا نقطہ نظر آپ کے ذریعے عوام تک پہنچ سکے اور آپ عوامی رائے ہم تک پہنچا سکے۔

دوران ملاقات تحریک انصاف کی کارکردگی اور آگے کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ارکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ قلم کار اورصحافی حضرات حقائق سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے وفد میں منصور مانی، مزمل فیروزی، عارف میمن ،نازیہ علی ،شکیلہ شیخ اور خدیجہ راٹھور شامل تھی۔