۔10دن کی طویل بندش کے بعد سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کھل گئے

431

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کی جانب سے صوبے بھر میںسی این جی اسٹیشنز 228گھنٹوںکی طویل بندش کے بعد پیر کی رات 8بجے کھول دیے گئے ۔ ایس ایس جی سی نے گیس قلت کے باعث سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ 16اکتوبر کی صبح 8بجے سے پیر25اکتوبر کی رات 8 بجے تک 228گھنٹے کے لیے فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے۔