منشیات فروش رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، 530 گرام چرس برآمد

189

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس پی ہیڈکوارٹر کا اپنی ٹیم کے ساتھ پھلیلی کی حدود میں چھاپا، منشیات فروش گرفتار ۔پولیس نے مخفی اطلاع پر تھانہ پھلیلی کی حدود کمہار پاڑہ اسلام آباد میں چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نسیم خان خٹک کو منشیات فروخت کرتے
ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے 530 گرام چرس برآمد کرلی ۔تھانہ پھلیلی کی حدود گڈز ناکہ روڈ اللہ داد چند گوٹھ کے قریب ایک اور کارروائی میں منشیات فروش ایاز علی لغاری کو گرفتار کرلیا۔گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے 100 لیٹر کچی شراب برآمد جبکہ ملزم سے برآمد موٹر سائیکل کو Crpc-550 کے تحت پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔