مہنگائی کی اصل وجہ زر مبادلہ کی شرح میں کمی ہے ،ڈاکٹر اشفاق حسن

190

اسلام آباد (آئی این پی) ماہر اقتصادیات اور معروف تجزیہ کار ڈاکٹر اشفاق حسن نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقرکو ملک میں معیشت کی تباہی وبربادی کا ذمے دار دیتے ہوئے ان سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیااور کہاہے کہ وہ استعفا دیں گے تو یہ ان کا پاکستان پر بڑا احسان ہوگا ، انہوںنے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے،ملک میں مہنگائی کی اصل وجہ زر مبادلہ کی شرح میں کمی ہے۔گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں ماہر اقتصادیات اور معروف تجزیہ کار ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی لہر زر مبادلہ کی شرح میں کمی کی وجہ سے آئی ہے، پاکستان کے پاس تو اتنے پیسے ہی نہیں کہ ملک کا دفاع چلایا جا سکے جس ملک کا دفاعی بجٹ بیرونی قرضوں کے وسائل پر انحصار کررہا ہو اس ملک کی حالت کیا ہو گی، جو لوگ اقتدار میں آتے ہیں، موجودہ حکومت کا مینڈیٹ یہ ہے کہ پاکستان کی نیشنل سیکورٹی کو کمزور کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء کو آج تک سمجھ ہی نہیں آیا کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے ، کوئی بعید نہیں باقر رضا اگلے وزیر خزانہ ہوں یہ جو تباہی و بربادی پھیری گئی ہے اس کو ٹھیک کرنے کے لیے مزید 3 سے 4 سال درکار ہونگے ، جب ملک میں آئی ایم ایف کا پروگرام شروع ہوگا تو گیس تیل کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی ، ملک میں مہنگائی کا طوفان آئی ایم ایف کے ایما پر ہونے والے اقدامات کی وجہ سے آیاہے ، مشیرخزانہ شوکت ترین ٹھیک کام کر رہے تھے مگر جس طرح تباہی پھیری گئی ہے اب شوکت ترین بھی کچھ نہیں کر سکتے۔